ہوناور:20؍جون(ایس اؤ نیوز )اضافی اساتذہ کی کونسلنگ کی کارروائی غیر سائنٹیفک ہے، متعلقہ کونسلنگ کو فوری طورپر روکنے کےلئےمحکمہ تعلیمات عامہ کو توجہ دلائی جانے کے متعلق اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر منکال وئیدیا نے جانکاری دی ۔
ہوناور تعلقہ کے پرائمری اساتذہ سنگھا کی جانب سے اضافی اساتذہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ لے کر دئیے گئے میمورنڈم کو قبول کرنے کے بعد موصوف وزیر نے کہاکہ میں نے جس دن وزارت کا حلف لیا ہے اسی دن سال 2021 کی اسکول حاضری کی بنیاد پر کی جانے والی اضافی اساتذہ کی کونسلنگ کارروائی کو روکنے کےلئے محکمہ تعلیمات عامہ کے افسران کو حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اترکنڑا ضلع، باقی اضلاع سے جغرافیائی طورپر بالکل مختلف ہے،یہاں اساتذہ کو سہولیات فراہم کرتےہوئے کونسلنگ ہونی چاہئے۔ رواں سال اضافی اساتذہ کونسلنگ کو رد کرتےہوئے نیا سروے کریں اور اگلے سال اضافی اساتذہ کی کونسلنگ کرنے کے متعلق وزیر پرائمری تعلیم سے بات کئے جانے کی وزیر نے جانکاری دی ۔وئیدیا نے کہا کہ میں نے وزیر تعلیم سےکہاہےکہ جی پی ٹی کے خالی عہدوں پر اضافی اساتذہ کی تقرری ہوگی تو مسئلہ جلد حل ہوگا اور بچوں کی تعداد کو شمار نہ کرتےہوئے لوور پرائمری اسکول میں کم سے کم دو اساتذہ، ہائر پرائمری اسکول میں کم سے کم 4اساتذہ کا تقرر ہوگاتو ہی تعلیمی معیاربہتر ہونا ممکن ہے۔ اس موقع پر ہوناور پرائمری اسکول اساتذہ سنگھا کے صدر ایم جے نائک، ضلع اعزازی صدر سدیپ نائک، سکریٹری کے ایم ہیگڈے ، نائب صدر لکشمی ایچ، خازن ایم این گوڈا، سروجا ہیگڈے وغیرہ موجود تھے۔